شمالی بھارت

”ہندوستان چھوڑو“ مہم کے دوران پٹنہ سکریٹریٹ پر ترنگا لہرانے کی کوشش میں 7 نوجوان شہید

یہ واقعہ جو 11 اگست 1942ء کو پیش آیا کی 80ویں یادگار تقریب جمعرات کے دن شہید سمارک یادگار جو ان کے احترام میں آزادی کے بعد قائم کی گئی کے مقام پر باوقار انداز میں منعقد کی گئی۔

پٹنہ: اگست 1942ء میں مہاتما گاندھی کی جانب سے ہندوستان چھوڑو مہم کے اعلان کے تین دن بعد نوجوانوں کے ایک گروپ نے پٹنہ سکریٹریٹ پر ہندوستانی پرچم لہرانے کی کوشش کی تھی، لیکن ترنگا لہرانے سے سیکوریٹی فورسس کی گولیوں سے 7 نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ جو 11 اگست 1942ء کو پیش آیا کی 80ویں یادگار تقریب جمعرات کے دن شہید سمارک یادگار جو ان کے احترام میں آزادی کے بعد قائم کی گئی کے مقام پر باوقار انداز میں منعقد کی گئی۔

ان 7 نوجوانوں یا شہیدوں کی قربانی کے 5 سال بعد 15 اگست 1947ء کو ہندوستان کی آزادی کی صبح طلوع ہوئی۔ 7 نوجوانوں میں 6 ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھے، جب کہ ساتواں نوجوان کالج طالب ِ علم تھا۔

حکومت، ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی تقریب ”آزادی کا امرت مہااتسو“ کے طور پر منا رہی ہے اور لال قلعہ کے علاوہ سارے ملک میں بڑے پیمانہ پر تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

15 اگست کو جب کہ ہندوستان آزادی کی 75ویں تقریب منا رہا ہے، اسی تاریخی دن کو پٹنہ میں شہید سمارک یا شہیدوں کی یادگار کی سنگ ِ بنیاد کی 75ویں تقریب بھی منائی جائے گی۔

بہار کے پہلے گورنر جئے رام داس دولت رام نے چیف منسٹر شری کرشنا سنگھ کی موجودگی میں 15 / اگست 1947 کو 100 سال قدیم شاندار پٹنہ سکریٹریٹ کی مشرق میں سنگ ِ بنیاد رکھا تھا۔

ان شہیدوں کی 80ویں برسی پر حکومت ِ بہار نے یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو جاری کیا، جس میں ہندوستان چھوڑو مہم اور 7 شہیدوں کے واقعہ کو پیش کیا گیا۔

اس ویڈیو میں 7 شہیدوں کے نام دیوی پد چودھری، اوما کانت پرساد سنہا، راما نند سنگھ، ستیش پرساد جھا، جگت پتی کمار، راجندرا پرساد سنگھ اور رام گووِند سنگھ شامل کیے گئے ہیں۔