شمالی بھارت
یوگی کے پاکستان ریمارک پر اکھلیش یادو کا طنز
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کے دن چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے اس ریمارک پر طنز کیا کہ ہندوستان کی کارکردگی پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

لکھنو: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کے دن چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے اس ریمارک پر طنز کیا کہ ہندوستان کی کارکردگی پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقابل ہمیشہ اپنے سے بہتر سے کیا جاتا ہے۔
ہندی میں ٹویٹ میں اکھلیش نے کہا کہ اترپردیش کے چیف منسٹر‘ پاکستان کے بہتر ہونے کی بات کررہے ہیں حالانکہ تقابل کا سنہری اصول یہ ہے کہ تقابل ہمیشہ اس سے کیا جاتا ہے جو آپ سے بہتر ہو۔
جمعہ کے دن یوگی نے کہا تھا کہ ہندوستان میں 80 کروڑ کی آبادی کو مفت راشن مل رہا ہے جبکہ پڑوسی ملک میں لوگ 2 وقت کے کھانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
کسی کا نام لئے بغیر یوگی نے کہا تھا کہ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان‘ پاکستان جیسا بن جائے۔