کھیل

روہت شرما نصف سنچری بنانے کے باوجود تاریخ رقم کرنے چند قدم دور

ہندوستان کے جن بلے بازوں نے ون ڈے میں 10 ہزار رنز کا ہندسہ حاصل کیا ہے ان میں سچن تیندولکر ،وراٹ کوہلی، سوربھ گانگولی، ایم ایس دھونی اور راہل دراوڑ شامل ہیں۔

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ روہت نے 49 رنز پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس دوران روہت ون ڈے میں تاریخ رقم کرنے سے محروم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے تھا:پانٹنگ
دوہری مہارت کے کھلاڑی
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل

درحقیقت اگر روہت شرمامزید 22 رنز بنا لیتے تو وہ ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن جاتے۔ تاہم روہت نے یہ بڑا موقع اس وقت گنوا دیا جب وہ شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے جن بلے بازوں نے ون ڈے میں 10 ہزار رنز کا ہندسہ حاصل کیا ہے ان میں سچن تیندولکر ،وراٹ کوہلی، سوربھ گانگولی، ایم ایس دھونی اور راہل دراوڑ شامل ہیں۔

روہت شرما نے پاکستان کے خلاف 56 رن کی اننگز کھیلی اور ایشیا کپ میں یہ 9 واں موقع ہے جب انہوں نے 50 سے زیادہ کی اننگز کھیلنے میں کامیابی حاصل کی ۔

 ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کی طرف سے سچن تیندولکر کے ساتھ وہ سب سے زیادہ 50 سے زیادہ کی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ اس معاملے میں کمارا سنگاکارا پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 12 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

روہت نے اپنے کیریر کی 50 ویں نصف سنچری مکمل کی ہے اور بطور سلامی بلے باز یہ ان کی 37 ویں نصف سنچری رہی۔ انہوں نے ابتک بطور سلامی بلے باز ایک روزہ میچ میں 159 اننگز میں 28 سنچری اور 37 نصف سنچری مکمل کی ہیں۔

a3w
a3w