امریکہ و کینیڈا

کناڈا میں مزید 10 جنگلات میں آتشزدگی

کناڈا میں مزید 10 جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، اس کے ساتھ ہی اس سال جنگلات میں لگنے والی آگ کی کل تعداد 2405 ہوگئی ہے۔

اوٹاوا: کناڈا میں مزید 10 جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، اس کے ساتھ ہی اس سال جنگلات میں لگنے والی آگ کی کل تعداد 2405 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

انٹرایجنسی فاریسٹ فائر سینٹر نے اپنی ویب سائٹ پر اپنی روزانہ کی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 89 جنگلات میں آگ لگی جبکہ 114 جنگلات میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ان جنگلات میں لگی آگ اب تک 45 ہزار مربع کلومیٹر تک پھیل چکی ہے۔

سنٹر کے مطابق، سال 2023 جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کے لحاظ سے بدترین سالوں میں سے ایک رہا ہے۔

البرٹا صوبے میں گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

مرکز نے اطلاع دی ہے کہ اونٹاریو میں دو بڑی آگ پر کچھ حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ نئی جگہوں پر آگ لگنے کے امکانات برقرارہیں۔