مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

رمضان المبارک کے آغاز پر اسرائیلی حکام نے جمعے کی نماز کے لیے مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

یروشلم: اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

متعلقہ خبریں
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
میرواعظ کو 5 ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت


رمضان المبارک کے آغاز پر اسرائیلی حکام نے جمعے کی نماز کے لیے مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔


روزانہ اجازت ناموں کے ساتھ صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔


یہ عام برسوں میں آنے والے لاکھوں افراد کے مقابلے میں بہت کم تعداد ہے۔