تلنگانہ

دسویں جماعت کے نتائج جاری، لڑکیوں نے کیا شاندار مظاہرہ

لڑکوں کی کامیابی کی شرح 91.32 فیصد رہی جبکہ لڑکیوں نے 94.26 فیصد کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو لڑکوں سے 2.94 فیصد زیادہ ہے۔

حیدرآباد:  تلنگانہ دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز دوپہر 2:15 بجے رویندرا بھارتی میں چیف منسٹر اے۔ریونت ریڈی نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ مجموعی طور پر اس سال کامیابی کی شرح 92.78 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

لڑکوں کی کامیابی کی شرح 91.32 فیصد رہی جبکہ لڑکیوں نے 94.26 فیصد کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو لڑکوں سے 2.94 فیصد زیادہ ہے۔

اس سال 4,629 اسکولوں نے 100 فیصد نتائج حاصل کیے، جبکہ دو اسکول ایسے بھی رہے جن میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہو سکا۔ محبوب آباد ضلع 99.29 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ وکارآباد ضلع 73.97 فیصد کے ساتھ آخری مقام پر رہا۔

 تلنگانہ گُروکل اسکولز نے بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 98.79 فیصد کامیابی حاصل کی۔ ایڈیڈ، زیڈ پی، اور سرکاری اسکولز کی کامیابی کی شرح ریاستی اوسط 92.78 فیصد سے کم رہی۔

سی جی پی اے نظام کو ختم کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس بار طلباء کو ہر مضمون کے لحاظ سے مارکس اور گریڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 21 مارچ سے 4 اپریل تک منعقد ہوئے تھے، جن میں تقریباً 5 لاکھ طلباء نے حصہ لیا تھا۔