مشرق وسطیٰ
ایران میں 11 بلوچوں کو پھانسی دے دی گئی
تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال کے دوران پھانسی کی سزا پانے والے افراد کی تعداد 423 ہو چکی ہے۔ ایران میں دہشتگردی،قتل،زنا بالجبر،مسلح رہزنی اور منشیات جیسے جرائم کےلیے سزائے موت نافذ ہے۔
تہران:ایران میں چند دنوں کے دوران منشیات کے جرائم میں گیاہر بلوچوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ناروے میں موجود ایرانی حقوق انسانی تنظیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ نو ایرانیوں اور دو افغان شہریوں کو اتوار اور منگل کی صبح زاہدان کے مرکزی جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جن پر منشیات کی غیر قانونی تجارت کا الزام تھا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال کے دوران پھانسی کی سزا پانے والے افراد کی تعداد 423 ہو چکی ہے۔ ایران میں دہشتگردی،قتل،زنا بالجبر،مسلح رہزنی اور منشیات جیسے جرائم کےلیے سزائے موت نافذ ہے۔