تعلیم و روزگار

تلنگانہ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

تلنگانہ ای سیٹ(تلنگانہ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 2024) کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ بورڈ آف ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر آر لمبادری نے آج ای سیٹ کے نتائج جاری کئے۔

حیدرآباد : تلنگانہ ای سیٹ(تلنگانہ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 2024) کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ بورڈ آف ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر آر لمبادری نے آج ای سیٹ کے نتائج جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ECET کی مفت کوچنگ کلاسس کا افتتاح

انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ کے لیے پالی ٹیکنک طلبہ کے لیے تلنگانہ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

پروفیسر لمبادری نے بتایا کہ ریاست بھر سے 23 ہزار 330 طلباء نے سیٹ تحریر کیا تھا جن میں سے 22 ہزار 365 طلباء نے کوالیفائی کیا۔

تلنگانہ کے 95.86 فیصد طلباء نے اس اہلیتی امتحان کو کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پدا پلی کی یادگیری نے بی ایس سی میتھس میں پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ جبکہ آندھرا پردیش کے منوہر نے کیمیکل انجینئرنگ میں پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ ا

نہوں نے کہا کہ داخلوں کا عمل 2 جون سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ای سیٹ کا امتحان 6 مئی کو منعقد ہوا تھا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہ ای سیٹ امتحان کے لیے ریاست بھر میں جملہ99 مراکز قائم کیے گئے تھے۔

a3w
a3w