تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید گرمی کے باعث ایک ہی دن میں 11 افراد ہلاک

نرمل ضلع میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت اور لو لگنے کے باعث مختلف اضلاع میں 11 افراد کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید گرمی کے باعث ایک ہی دن میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست بھر میں سورج کی تپش دن بہ دن خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں
گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

نرمل ضلع میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت اور لو لگنے کے باعث مختلف اضلاع میں 11 افراد کی موت ہوگئی۔

ان اموات میں کھمم ضلع سے تین، پداپلی، آصف آباد، سوریا پیٹ، نرمل، کریم نگر، ورنگل، جنگاؤں اور ملگ اضلاع سے ایک، ایک شخص شامل ہے۔

گرمی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے یہ افراد ہلاک ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرمی کے موجودہ حالات کے پیش نظر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت دوپہر کے وقت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔