آندھراپردیش

لڑکیوں کے ہاسٹل میں چوہوں کے حملہ میں 11طالبات زخمی

چوہوں نے 11 طالبات کے ہاتھوں، پیروں اور چہروں پر کاٹ لیا جس سے ہاسٹل میں افراتفری مچ گئی۔ طالبات کی چیخ و پکار سن کر اساتذہ اور عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور صورتحال پر قابو پایا۔ زخمی طالبات کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے این ٹی آر ضلع کے اے کنڈورو منڈل میں واقع کستوربا گاندھی بالیکا ہاسٹل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رات کو سوتی ہوئی طالبات پر چوہوں نے اچانک حملہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

چوہوں نے 11 طالبات کے ہاتھوں، پیروں اور چہروں پر کاٹ لیا جس سے ہاسٹل میں افراتفری مچ گئی۔ طالبات کی چیخ و پکار سن کر اساتذہ اور عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور صورتحال پر قابو پایا۔ زخمی طالبات کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی ہے۔

ضلع کلکٹر لکشمی شاہ نے واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ہاسٹل میں صفائی اور حفاظتی انتظامات پر جامع جانچ کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے کہ ہاسٹل کے انتظام میں کہاں کوتاہی ہوئی اور چوہوں کا یہ مسئلہ اتنا سنگین کیسے ہوا۔

سرکاری رہائشی اسکول میں پیش آنے والے اس واقعہ نے والدین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ مقامی افرادنے ہاسٹل کے گردونواح میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔