تلنگانہ

محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کو ایک دن میں 115 کروڑ کی آمدنی

ریاست میں چہارشنبہ کے روز صرف ایک دن میں اسٹامپس اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ مجموعی طور پر 9,618 اراضی دستاویزات کا اندراج کیا گیا جس سے حکومت کو 115.37 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی۔

حیدرآباد: ریاست میں چہارشنبہ کے روز صرف ایک دن میں اسٹامپس اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ مجموعی طور پر 9,618 اراضی دستاویزات کا اندراج کیا گیا جس سے حکومت کو 115.37 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع
کرشنا ٹریبونل میں حکومت اے پی کے خلاف شکایت درج
اسکولوں میں یوگا کے لزوم کا فیصلہ، محمد امان اللہ خان کا احتجاج
تلنگانہ میں 7 آئی اے ایس آفیسرس کو ترقی

آشاڈھم کے مہینہ میں بھی پراپرٹی بیچنے والوں اور خریداروں نے لین دین کیا کیونکہ امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ یکم اگست سے زرعی زمینوں کے ساتھ ساتھ غیر زرعی پلاٹوں کی مارکیٹ ویلیو پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

اسٹامپس اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو منگل اور بدھ کے روز 100 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی۔ زمین کے خریداروں نے زمین کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ سے پہلے زمینوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سب رجسٹرار اور تحصیلداروں کے دفاتر میں پراپرٹی ڈیل میں حصہ لینے والے لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ اب تک جنہوں نے پیشگی رقم ادا کی اور دو یا تین ماہ بعد جائیداد کی رجسٹریشن کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اب وہ بھی رجسٹریشن چارجز میں اضافہ سے بچنے کیلئے اپنی رجسٹریشن کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا۔

انہوں نے31 جولائی سے پہلے رجسٹریشن کیلئے اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی تھی۔ دوسری طرف اضلاع میں اسٹامپ اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی روزانہ کی آمدنی دگنی ہو کر 80 کروڑ روپے ہو گئی۔

a3w
a3w