تلنگانہ

ویلپور کے مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ، ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی شرانگیزی

نظام آباد ضلع کے ویلپور منڈل مستقر پر آج سے مسلمانوں کا سماجی مقاطعہ (بائیکاٹ) کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بتایا جارہا ہے کہ ویلپور ولیج ڈولپمنٹ کمیٹی نے عیدگاہ و قدیم قبرستان کی اراضی پر قبضہ کی ناکام کوشش کے بعد آج سے مسلمانوں کا سماجی مقاطعہ شروع کیا گیا۔

ویلپور: نظام آباد ضلع کے ویلپور منڈل مستقر پر آج سے مسلمانوں کا سماجی مقاطعہ (بائیکاٹ) کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بتایا جارہا ہے کہ ویلپور ولیج ڈولپمنٹ کمیٹی نے عیدگاہ و قدیم قبرستان کی اراضی پر قبضہ کی ناکام کوشش کے بعد آج سے مسلمانوں کا سماجی مقاطعہ شروع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی

اس ضمن میں یہ بات بتائی جارہی ہے کہ اگر کوئی مسلمان کسی غیر مسلم کی دکان پر کچھ خریدنا چاہتے ہیں تب دکان دار مسلمانوں کو بیچے لیکن کوئی بھی فرد، مسلمان کی دکان سے نہ خریدے اور نہ ہی کسی مسلمان کے آٹو میں سفر کریں۔

مسلمانوں کے واٹر فلٹر دکانات سے پانی خریدنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ مسلم مزدوروں کو کام پر نہیں رکھا جارہا ہے اور نہ ہی روزآنہ مزدوری کرنے والے مسلم مزدور کو کام دیا جارہا ہے۔

مسلم طبقہ کا مکمل مقاطعہ کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق خود ساختہ ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی مقامی مسلمانوں پر عید گاہ کے سامنے والی اراضی سے دستبردار ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس اراضی پر سڑک تعمیر کی جائے گی مگر مقامی مسلمانوں نے کمیٹی کے اس دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔