شمالی بھارت

طوفان بائپر جوائے سے راجستھان کے 12 اضلاع متاثر ہوں گے؟

یہ طوفان ساحل سے ٹکرانے کے بعد گجرات کے چند حصوں میں ایک گہرے دباؤ اور راجستھان کے جنوب مغربی حصوں پر کم دباؤ والے علاقہ میں بدل جائے گا۔

جئے پور: جئے پور میں میٹرولوجیکل سنٹر نے منگل کے دن کہا کہ راجستھاہن میں 15 جون سے طوفان بائپر جوائے کا اثر ظاہر ہوگا۔ 12 اضلاع میں طوفان کا اثر دیکھا جائے گا۔ اس ضمن میں ایک وارننگ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

ریلویز نے طوفان کی شدت کے پیش نظر راجستھان سے پور بندر، بھج، کوکھا اور گاندھی دھام جانے والے ایک درجن سے زائد ٹرینوں کو جزوی یا یا مکمل طور پر منسوخ کردیا ہے۔ محکمہئ موسمیات کے بموجب یہ طوفان چہارشنبہ کی شام یا 15 جون کی صبح گجرات سے ٹکرائے گا۔

 یہ طوفان ساحل سے ٹکرانے کے بعد گجرات کے چند حصوں میں ایک گہرے دباؤ اور راجستھان کے جنوب مغربی حصوں پر کم دباؤ والے علاقہ میں بدل جائے گا۔ اس کے اثر کی وجہ سے ان علاقوں میں ایک یا دو دن کے لیے شدید بارش ہوگی۔

 راجستھان میں اس طوفان کی وجہ سے نقصان کا نہایت کم امکان ہے۔ ماہرین کے بموجب طوفان کے راجستھان پہنچنے تک اس کی ہوا کی رفتار بھی گھٹ جائے گی، مگر زیادہ نمی کی سطح کی وجہ سے دو دن تک کئی مقامات پر بھاری بارش 7 تا 100 ایم ایم ہوسکتی ہے۔