حیدرآباد

وایناڈ سے راہول گاندھی کا الیکشن لڑنا درست نہیں:سامبا شیوا راؤ

سامبا شیوا راؤ نے کہا وایناڈ لوک سبھا سیٹ، سی پی آئی کی ہے راہول گاندھی کو انتخابی مفاہمت پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا انڈیا اتحاد کے حصہ کے طور پر تلنگانہ میں سی پی آئی کو ایک لوک سبھا سیٹ دینا چاہیے۔

حیدرآباد: سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کنامننی سامباشیواراؤ نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا وایناڈ سے انتخاب لڑنا درست نہیں ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا وایناڈ لوک سبھا سیٹ، سی پی آئی کی ہے راہول گاندھی کو انتخابی مفاہمت پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)

انہوں نے کہا انڈیا اتحاد کے حصہ کے طور پر  تلنگانہ میں سی پی آئی کو ایک لوک سبھا سیٹ دینا  چاہیے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کالیشورم پروجیکٹ کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر رہی ہے، بی آر ایس قائدین  حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں، ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ ایک ماہ میں حاصل ہو جایگی۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم سرکاری تقاریب میں آ رہے ہیں یا سیاسی جلسوں  میں شرکت کے لیے تلنگانہ کا رخ کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا اگر ریونت ریڈی وزیر اعظم کی تعریف کر رہے ہیں تو پھر مودی نے کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے جاننا چاہا کہ کیا پالمورو رنگا ریڈی پروجیکٹ کو قومی درجہ دیا جایگا یانہیں؟۔