امریکہ و کینیڈا

کرسمس پارٹی میں فائرنگ سے 12 لوگوں کی موت

میکسیکو کی ریاست گواناجواٹو کی میونسپلٹی سالواتیرا میں اتوار کی صبح کرسمس پارٹی کے دوران فائرنگ سے کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست گواناجواٹو کی میونسپلٹی سالواتیرا میں اتوار کی صبح کرسمس پارٹی کے دوران فائرنگ سے کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع

گواناجواتو اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ سان ہوزے ڈیل کارمین کمیونٹی میں میکسیکو کے روایتی جشن کرسمس پوساڈا کے دوران خونریزی کی واردات ہوئی،جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مسلح حملہ آوروں کا ایک گروپ غیر متوقع طور پر وہاں پہنچا اور پوساڈا کے حاضرین پر گولی چلا دی، جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، جس سے 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو میونسپلٹی کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

حالیہ برسوں میں، جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان اپنے دبدبہ کے لیے ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

a3w
a3w