تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں 129 میونسپل کمشنرس کے تبادلے

اس تبدیلی کے تحت ورنگل میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ٹی راجیشور کو محبوب آباد کا میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے بلدی نظم و نسق میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی بلدیات میں انتظامی سطح پر بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سلسلہ میں ریاست بھر کے 129 میونسپل کمشنروں کے تبادلے کیے گیے۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی


ذرائع کے مطابق تبادلہ کیے گئے افراد میں بعض کو ترقی دی گئی ہے جبکہ بعض کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر ان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔


حال ہی میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کرنے والی کانگریس حکومت نے اب میونسپل کمشنرس کو ترقی دی ہے۔


اس سلسلہ میں میونسپل سیکریٹری ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی نے باضابطہ احکامات جاری کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں 129 میونسپل کمشنروں کے تبادلے کر دیے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ احکامات فوری اثر کے ساتھ نافذ العمل ہوں گے۔


اس تبدیلی کے تحت ورنگل میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ٹی راجیشور کو محبوب آباد کا میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔