مشرق وسطیٰ

غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 13 افراد شہید

وسطی غزہ پٹی میں نصرت پناہ گزین کیمپ میں بے گھر لوگوں کی رہائش والے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 13 فلسطینیوں کی موت ہوگئی ہے۔

غزہ: وسطی غزہ پٹی میں نصرت پناہ گزین کیمپ میں بے گھر لوگوں کی رہائش والے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 13 فلسطینیوں کی موت ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

ایک طبی ذریعے نے اتوار کو روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’وسطی غزہ پٹی میں نصرت کیمپ میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی رہائش گاہ ایک اسکول پر اسرائیلی ٹینک کے حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔‘‘

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 41,900 سے تجاوز کر گئی ہے اور 97,300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔