تلنگانہ

تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ ، 13 سالہ نابینا لڑکی زندہ جل گئی

پولیس کے مطابق، مکتھل کے نندنی نگر علاقہ میں رہنے والے مزدور جوڑے کِشٹپا اور سجاتا کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی بھانو پریہ (13) کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوچکی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل ٹاؤن میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں لگی آگ میں ایک 13 سالہ نابینا لڑکی زندہ جل کر ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


پولیس کے مطابق، مکتھل کے نندنی نگر علاقہ میں رہنے والے مزدور جوڑے کِشٹپا اور سجاتا کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی بھانو پریہ (13) کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوچکی تھی۔


جب والدین مزدوری کے لیے گئے تھے، چھوٹے بچے کھیلنے کے لیے باہر چلے گئے، تب گھر میں صرف بھانو پریہ ہی موجود تھی۔


اسی دوران شارٹ سرکٹ کے سبب گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارا گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر کا سارا سامان جل گیا اور بھانو پریہ بھی زندہ جل گئی۔


گھر سے اٹھتے گھنے دھویں کو دیکھ کر مقامی افراد نے فوراً فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی۔ فائر عملہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا لیکن تب تک لڑکی مکمل طور پر جھلس چکی تھی۔


پولیس اور فائر عملہ نے ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا ہے۔