مشرق وسطیٰ
ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے
آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا، "کچھ وقت قبل ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کا پتہ چلنے کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔

یروشلمم: اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران ان کے ملک پر میزائل داغ رہا ہے اور ایئر ڈیفنس فورس (آئی اے ایف) انہیں روک رہی ہے۔
یہ اطلاع اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے دی ہے۔
آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا، "کچھ وقت قبل ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کا پتہ چلنے کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔
اس وقت آئی اے ایف خطرے کو ختم کرنے کے لیے جہاں ضروری ہو وہاں مداخلت اور حملہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔”
ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔