دہلی

ملک میں کورونا کے 1300 نئے کیسس

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 718 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے 1300 نئے معاملات سامنے آئے اوراس کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 7605 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 718 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 89078 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7530 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

a3w
a3w