تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا کے 14نئے معاملات،عہدیدار چوکس

تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جس کے پیش نظرشہرحیدرآباد کے اہم اسپتالوں میں احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جس کے پیش نظرشہرحیدرآباد کے اہم اسپتالوں میں احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

تلنگانہ میں کورونا کے 14نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جن میں حیدرآباد میں 6معاملات شامل ہیں۔

عہدیدار کورونا کے معاملات میں اضافہ پر چوکس ہوگئے ہیں۔عثمانیہ اسپتال میں آئی سی یو کے بشمول پانچ علحدہ بستر تیار رکھے گئے ہیں۔

ونٹی لیٹر،آکسیجن، آرٹی پی سی آرکٹس اور دواوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔گاندھی اسپتال میں کورونا کے وقت میں بنائے گئے علحدہ وارڈ کو تیار رکھنے کی اطلاع ملی ہے۔