مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے کی جھڑپوں میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں 14 فلسطینی جاں بحق

مغربی کنارے میں جمعہ کو اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 14 فلسطینیوں کی موت ہوگئی ۔ رام اللہ میں مقیم فلسطینی وزارت صحت نے آج یہ اطلاع دی۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ نابلس، طولكرم، حبرون اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں جھڑپیں ہوئیں۔

رام اللہ: مغربی کنارے میں جمعہ کو اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 14 فلسطینیوں کی موت ہوگئی ۔ رام اللہ میں مقیم فلسطینی وزارت صحت نے آج یہ اطلاع دی۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ نابلس، طولكرم، حبرون اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں جھڑپیں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
کولمبین صدر کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا حکم

وزارت نے کہا کہ طولکرم شہر میں کم از کم پانچ فلسطینیوں کی موت ہوگئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کم از کم چار فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جنہوں نے طولکرم کے قریب مغربی کنارے کی سکیورٹی بیریر کو توڑنے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔

دریں اثناء مغربی کنارے کے شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔

وزارت نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جب غزہ میں حکمران حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی ٹھکانوں پر اچانک حملہ شروع کیا تھا، اس وقت سے مغربی کنارے میں رہنے والے 44 فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1,843 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 6,638 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کل بتایا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل میں حماس کے حملوں کی وجہ سے 1300 افراد ہلاک اور 3400 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔