مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 16 فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں ایک رہائشی مکان اور گاڑی پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 16 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ: غزہ پٹی میں ایک رہائشی مکان اور گاڑی پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 16 فلسطینی شہید ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

مقامی فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح شہر کے شمال میں صوبہ کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہر کے مغرب میں عباس چوراہے کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

تاہم اسرائیل نے ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

جنوبی اسرائیلی سرحد پر حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی ہوئی ہے۔

دریں اثناء غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور غزہ کے 90 فیصد سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔