تلنگانہ

بیٹی کی محبت کی شادی، برہم سرپنچ نے داماد کے مکان کو آگ لگادی

یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ میں پیش آیا۔اٹکیلاپلی گاوں کے سرپنچ رویندر کی بیٹی کاویا شری،اسی گاؤں کے رنجیت سے محبت کرتی تھی۔

حیدرآباد:بیٹی کی محبت کی شادی پر برہم سرپنچ نے اپنے داماد کے گھر کے ساتھ ساتھ اس شادی میں معاونت کرنے والوں کے مکانات پر بھی حملہ کیا اور مکانات کو آگ لگادی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ میں پیش آیا۔اٹکیلاپلی گاوں کے سرپنچ رویندر کی بیٹی کاویا شری،اسی گاؤں کے رنجیت سے محبت کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو

کاویا، جو حسن پارتی کے ایک ہاسٹل میں تھی، گھر والوں کو بتائے بغیر رنجیت کے ساتھ چلی گئی اور اس سے شادی کر لی۔ والدین کی شکایت پر حسن پارتھی پولیس ان دونوں کو پولیس اسٹیشن لے آئی اور ان سے بات کی۔

جب کاویا نے اپنے باپ کے گھر جانے سے انکا رکردیا تو سرپنچ نے برہمی کااظہار کیااوربعد ازاں اس نے اپنے داماد کے ساتھ ساتھ اس کے دوستوں کے مکانات پر بھی حملہ کرتے ہوئے مکانات کو نذرآتش کردیا۔ سرپنچ کے رویہ سے گاؤں میں کشیدگی دیکھی جارہی ہے۔