جرائم و حادثاتحیدرآباد

مختلف ریاستوں سے 18 سائبر دھوکہ باز گرفتار: سی وی آنند

سٹی پولیس نے ایک خصوصی مہم کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ تمام افراد، تلنگانہ کے بشمول ملک بھر میں کم وبیش319 سائبر دھوکہ دہی کے مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث بتائے گئے ہیں۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) سٹی پولیس نے ایک خصوصی مہم کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ تمام افراد، تلنگانہ کے بشمول ملک بھر میں کم وبیش319 سائبر دھوکہ دہی کے مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

ان مقدمات کی نوعیت میں انوسٹمنٹ فراڈس، ڈیجیٹل فراڈ(دھوکہ) اریسٹ، جبری وصولی دھوکہ دہی، او ٹی پی اور انشورنس دھوکہ دہی شامل ہے۔ ان کیسوں میں ان افراد نے جملہ6 کروڑ، 94 لاکھ9 ہزار اور 661 روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ہے۔ حیدرآباد سٹی سائبر کرائمس یونٹ کی 6ٹیموں نے مختلف ریاستوں جن میں کرناٹک، مہاراشٹرا اور راجستھان شامل ہیں، میں خصوصی آپریشن کیا اور 18ملزم افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے 5 لاکھ روپے نقد، 26 موبائل فونس کو ضبط کرنے کے بعد ان کے بینک اکاونٹس میں ایک کروڑ 61لاکھ 25 ہزار876 روپے کی رقم کو منجمد کردیا گیا۔ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔