جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

دونوں ملزمین صہیب مطلبی شیخ (44) اور رحیم مطلبی شیخ (34) ہندوستان میں قیام کے لیے قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔

پال گھر: پولیس نے پال گھر ضلع سے دوبنگلہ دیشی بھائیوں کو گرفتار کیا ہے جو بغیر قانونی پاسپورٹ اور ویزا کے یہاں مقیم تھے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
23 بنگلہ دیشی گرفتار، غیرقانونی داخل ہونے پر حکام کی کارروائی
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

خبر ملنے پر پولیس ٹیم ہفتہ کو ورار علاقہ کے چندنسر روڈ پہنچی اور وہاں دو افراد کو غیرقانونی طور پر مقیم پایا۔ ورار پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے یہ بات کہی۔

دونوں ملزمین صہیب مطلبی شیخ (44) اور رحیم مطلبی شیخ (34) ہندوستان میں قیام کے لیے قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔

وہ 10-12سال سے مقیم تھے اور مزدور ی کررہے تھے۔ دونوں ملزمین نے آدھار کارڈس پیش کیے جو انہوں نے ایجنٹ کے ذریعہ بنوائے تھے۔

پوچھ تاچھ میں انکشاف ہوا کہ غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر وہ مغربی بنگال کے حکیم پور میں گشتی ٹیم سے بچ کر ہندوستان میں داخل ہوئے۔

بعد ازاں وہ کام کی تلاش میں براہ ہوڑا ممبئی آگئے۔ ان دونوں کے خلاف بیرونی شہریوں کے قانون اور پاسپورٹ قانون کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔