جرائم و حادثات

سحری کے بعد تفریح پر جانے والے 2 لڑکے سڑک حادثہ میں جاں بحق

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں لڑکے سحری کے وقت رام نگر کی طرف بائیک پر جا رہے تھے کہ ریلوے فلائی اوور پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے ان کی بائیک کو ٹکر ماردی۔

حیدرآباد: سحری کرنے کے بعد تفریح کیلئے موٹر سائیکل پر جانے والے 2 لڑکے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ظہیر آباد ٹاون کے خان محلہ گلی سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ محمد ریحان اور 16 سالہ محمد نبیل سحری کرنے کے بعد تفریح کیلئے موٹر سائیکل پر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت جلایا گیا
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں لڑکے سحری کے وقت رام نگر کی طرف بائیک پر جا رہے تھے کہ ریلوے فلائی اوور پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے ان کی بائیک کو ٹکر ماردی۔

حادثہ کے نتیجے میں بائیک مکمل تباہ ہو گئی اور اس میں ایک سوار نبیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ریحان اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

a3w
a3w