تلنگانہ

نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام

ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد نے سائنس ایگزیبیشن میں حصہ لینے والے طلباء کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ سائنسی تجربات پر بھی توجہ دیں۔

حیدرآباد: ضلع نرمل کے مستقر پر واقع سینٹ تھامس ہائی اسکول میں منعقدہ دو روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام عمل میں آیا۔ اختتامی تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد، آئی آئی ٹی گوہاٹی کے پروفیسر پینٹو ہتی اور نرمل میونسپل کے صدر نشین جی۔ ایشور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

انسپائر مانک کے قومی مبصر پروفیسر پینٹو ہتی نے اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کے ذریعے طلباء کی تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ قومی سطح پر ہونے والے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کے لیے بہتر سے بہتر تیاری کریں، کیونکہ ان میں طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد نے سائنس ایگزیبیشن میں حصہ لینے والے طلباء کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ سائنسی تجربات پر بھی توجہ دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دیں اور ان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دلچسپی پیدا کریں۔

نرمل میونسپل کے صدر نشین جی۔ ایشور نے طلباء کو مشورہ دیاکہ وہ ضلع سطح کے پروگراموں میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔اختتامی جلسہ میں اعلان کیاگیا کہ ضلع نرمل سے 13 ماڈلز ریاستی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کے لئے منتخب ہوئے ہیں، جن میں ہیرا ماڈل ہائی اسکول کے سید لقمان علی کے ماڈل کو پہلا مقام حاصل ہوا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ثقافتی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا، جس سے شرکا کافی محظوظ ہوئے۔ ڈی ای او پی۔ راما راؤ نے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایس ایس سی کے نتائج میں ضلع نرمل کو مسلسل تیسری مرتبہ (ہیٹ ٹرک) پہلا مقام دلانے کے لئے اساتذہ کو خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔

اختتامی جلسہ کی کاروائی ڈی ایس او ونود کمار نے انجام دی۔ اس تقریب میں ضلع محکمہ تعلیمات کے عہدیداران، اساتذہ تنظیموں کے قائدین، اساتذہ، طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔