مشرق وسطیٰ

ایران میں 2 دن کا لاک ڈاؤن

ایران میں سورج قہر ڈھانے لگا، گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے پر حکومت نے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت بدھ اور جمعرات کو اسکولز، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

تہران : ایرانی حکومت نے شدید گرمی کے پیش نظر 2 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، اسکولز، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں سورج قہر ڈھانے لگا، گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے پر حکومت نے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت بدھ اور جمعرات کو اسکولز، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم

ایران کی جنوب مغربی علاقوں میں پارہ اکیاون ڈگری تک چلا گیا جبکہ تہران سمیت کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس کے قریب رہا۔ ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ایمبیولینسز بھی سڑکوں پر گشت کر رہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے مارکیٹوں میں جگہ جگہ کولنگ فینز اور پانی چھڑکاؤکرنے والی مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے مشروبات کی دکانوں کا رخ کر لیا اور موسم کی تبدیلی کے سبب شہری ٹھنڈے مشروبات کا مزہ لے رہے ہیں۔

سرکاری ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے سبب لوگوں کی صحت پر منفی اثرات ہورہے ہیں اور گرمی کی وجہ سے بجلی کا بھی زیادہ استعمال ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کٹوتی کرنی پڑ رہی ہے۔