شمالی بھارت

لکھنو میں اللہ کے نشان والے 2بکرے 51لاکھ میں فروخت

یہ دونوں بکرے مقامی کسان 45 سالہ مشتاق احمد کے ہیں اور جاریہ سال سب سے مہنگے بکرے یہی ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا کہ میں نے ان بکروں کے لئے سبز رنگ کا سنہری بارڈر والا لباس تیار کروایا۔

لکھنو: اللہ کے نشان والے 2بکرے لکھنو کی بکرا منڈی میں 51 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے۔ 18 ماہ کے بربری نسل کے بکرے سلمان کا وزن 65کیلو ہے اور اس کے سیدھے کان پر اللہ کا نشان بنا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
مسجد ایکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں دس روزہ تذکرۂ شہداۓ کرام کے چھٹے جلسے کا انعقاد
مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا سوامی پرساد موریہ کا کمشنر کو مکتوب
لکھنؤ چلڈرنس پارک میں لاشوں کو جلانے کا واقعہ، عہدیدار خاموش

 ایک راجستھانی بکرے غنی پر بھی ایسا ہی نشان ہے۔ یہ دونوں بکرے مقامی کسان 45 سالہ مشتاق احمد کے ہیں اور جاریہ سال سب سے مہنگے بکرے یہی ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا کہ میں نے ان بکروں کے لئے سبز رنگ کا سنہری بارڈر والا لباس تیار کروایا۔

میں نے غنی نامی بکرے کو ایک سال قبل راجستھان میں خریدا تھا جبکہ سلمان کی پیدائش میرے مکان میں ہوئی۔ یہ دونوں بکرے اللہ کے نشان کی وجہ سے مہنگے ہیں۔ میں نے ان کی خصوصی غذا پر بھی کافی پیسہ خرچ کیا۔ بکرا منڈی میں بربری‘ طوطاپری‘ پنجابی‘ بیتل اور کوٹا جیسی مختلف نسلوں کے تقریباً  ایک لاکھ بکرے لائے گئے ہیں۔

آفریقی اور سوئس (سوئزرلینڈ) نسل کے بکرے بھی موجود ہیں۔ بیشتر مالکان نے اپنے جانوروں کو پٹھان‘ ہیرا‘ راج کمار اور ٹائیگر جیسے دلچسپ نام دیئے ہیں۔