شمال مشرق

بی جے پی حکومت‘ 6ماہ کی مہمان: ممتا بنرجی

جلپائی گڑی میں پنچایت الیکشن ریالی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو غیرجانبداری سے کام کرنا ہوگا کیونکہ بی جے پی شاید کل برسراقتدار نہ ہو۔ اگلا لوک سبھا الیکشن آئندہ سال فروری۔ مارچ میں ہوگا

جلپائی گڑی: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے منگل کے دن دعویٰ کیا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت مزید 6 ماہ رہے گی اور لوک سبھا الیکشن آئندہ سال فروری۔ مارچ میں ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
پولنگ کا تازہ تناسب الیکشن کمیشن پر ممتا بنرجی کی تنقید
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

جلپائی گڑی میں پنچایت الیکشن ریالی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو غیرجانبداری سے کام کرنا ہوگا کیونکہ بی جے پی شاید کل برسراقتدار نہ ہو۔ اگلا لوک سبھا الیکشن آئندہ سال فروری۔ مارچ میں ہوگا۔ بی جے پی حکومت صرف 6 ماہ کی مہمان ہے۔

بھگوا جماعت کو شکست کا احساس ہوچکا ہے اسی لئے وہ مختلف گروپس اور برادریوں میں لابینگ نہیں کررہی ہے۔ پچھلا لوک سبھا الیکشن اپریل۔ مئی 2019 میں ہوا تھا۔

ریالی میں ممتا بنرجی نے ان لوگوں کے ورثا کو 2لاکھ روپے معاوضہ اور نوکریوں کا اعلان کیا جو سرحدی علاقوں میں بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں بی ایس ایف کے سارے عہدیداروں پر الزام نہیں دھررہی ہوں۔