کویت میں 2 ہندوستانی شہریوں کو سزائے موت
کویت کی وزارتِ داخلہ نے ملک میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حال ہی میں ایک خصوصی آپریشن انجام دیا۔
کویت سٹی: کویت کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ (ڈرگ ٹریفکنگ) کے ایک معاملے میں بڑا فصلہ سنایا، منشیات کے ساتھ گرفتار دو ہندوستانی شہریوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ہندوستان کی کس ریاست سے تعلق رکھتے ہیں۔
کویت کی وزارتِ داخلہ نے ملک میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حال ہی میں ایک خصوصی آپریشن انجام دیا۔
اس کے تحت کَیفان اور شویخ کے علاقوں میں نگرانی کرنے والے ڈرگ کنٹرول حکام نے دو ہندوستانی شہریوں کو حراست میں لیا۔
دونوں کے قبضے سے 14 کلو ہیروئن اور 8 کلو میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے روابط تھے۔
رپورٹس کے مطابق ان سے متعلق شواہد پراسیکیوٹرز نے عدالت میں پیش کیے جس کے بعد عدالت نے دونوں ہندوستانی شہریوں کو سزائے موت سناتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔