جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں آرٹی سی بس اورلاری میں تصادم،2 افراد ہلاک

یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے موچرلہ کے قریب تلنگانہ کی آرٹی سی بس اور لاری میں تصادم ہوگیا۔

حیدرآباد: آرٹی سی بس اورلاری میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور بعض دیگرزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے موچرلہ کے قریب تلنگانہ کی آرٹی سی بس اور لاری میں تصادم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
250 کیلو گانجہ، لاری، 3 سل فونس ضبط، 2 گرفتار
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

اس حادثہ میں بس کے سامنے کے حصہ کو شدید طورپر نقصان پہنچا۔حادثہ اتناشدید تھا کہ ڈرائیور جس کی شناخت 45سالہ ونود کے طورپر کی گئی ہے،موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور بس کے سات مسافرین زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے کاوالی سرکاری اسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے بہتر علاج کیلئے ان کو نیلور منتقل کیاگیا۔

ان زخمیوں میں ایک 65سالہ ضعیف شخص کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور ایک معاملہ درج کرلیا۔تلنگانہ آرٹی سی کی بس مریال گوڑہ سے تروپتی کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کے وقت بس میں 30مسافرین سوار تھے۔