جرائم و حادثات

ویب سیریز سے متاثرہوکر جعلی کرنسی کی اشاعت وچلن کوعام کرنے پر 2 افراد گرفتار

ایک ٹولی کے دوارکان کوجنہوں نے ویب سیریز”فرضی“ سے متاثر ہندوستانی جعلی کرنسی کی طباعت شروع کردی تھی‘ سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس اوٹی بالانگر) نے اللہ پور پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: ایک ٹولی کے دوارکان کوجنہوں نے ویب سیریز”فرضی“ سے متاثر ہندوستانی جعلی کرنسی کی طباعت شروع کردی تھی‘ سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس اوٹی بالانگر) نے اللہ پور پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی کرنسی ضبطی کیس، مزید 3 افراد کے خلاف چارج شیٹ
جعلی کرنسی کی طباعت اور چلن کوعام کرنے پر 2افرادگرفتار
جعلی کرنسی ریاکٹ بے نقاب، 72لاکھ روپئے ضبط

پولیس نے 2ملزمین کے قبضہ سے 4.05 لاکھ مالیت کی جعلی کرنسی کے ساتھ ایک پرنٹر‘لیاپ ٹاپ اورسیاہی کوضبط کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعدایس اوٹی ٹیم نے 37سالہ وی لکشمی نارائنہ اور26سالہ ای پرانئے کمار کوگرفتار کرلیا‘ دونوں ورنگل کے متوطن بتائے گئے ہیں اور یہ دونوں شہر کے مختلف مقامات پر رہ رہے تھے۔

لکشمی نارائنہ نے پرنٹر‘لیاپ ٹاپ اوردیگر اشیاء خریداتھا اور اس نے اپنے مکان میں جعلی کرنسی کی طباعت شروع کردی تھی۔جعلی کرنسی کے چلن کوعام کرنے کے لئے اس نے پرانئے کمار سے ربط پیدا کیا۔

دونوں نے 1:4 کے تناسب سے جعلی کرنسی کے چلن کوعام کرنے کا فیصلہ کیا۔ان دونوں نے جعلی کرنسی کے تبادلہ کے لئے خریداروں کی تلاش شروع کردی اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے ان دونوں کو پکڑلیا۔

انسپکٹر ایس اوٹی بالانگر نے یہ بات بتائی۔اللہ پور پولیس اسٹیشن میں لکشمی نارائنہ اور پرانئے کمارکے خلاف کیس درج کرلیاگیا اور پولیس نے ان دونوں کوریمانڈکردیا۔

a3w
a3w