شمالی بھارت
پنجاب میں 2 دہشت گرد ماڈیول بے نقاب‘ 13 افراد گرفتار
پنجاب پولیس نے ہفتہ کے دن 13 افراد کی گرفتاری کے ذریعہ آئی ایس آئی کے تائیدی 2 بڑے دہشت گرد ماڈیول بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بیرون ِ ملک سے چلائے جارہے تھے۔

چندی گڑھ: (پی ٹی آئی) پنجاب پولیس نے ہفتہ کے دن 13 افراد کی گرفتاری کے ذریعہ آئی ایس آئی کے تائیدی 2 بڑے دہشت گرد ماڈیول بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بیرون ِ ملک سے چلائے جارہے تھے۔
اس نے 2 راکٹ پروپلڈ گرینیڈ‘ 2 ہینڈ گرینیڈ‘ آئی ای ڈی اور آر ڈی ایکس برآمد کیا۔ پہلا دہشت گرد ماڈیول فرانس میں مقیم ست نام سنگھ عرف ستہ اور دوسرا یونان میں رہنے والا جسویندر عرف منو اگوان چلارہا تھا۔
ڈائرکٹر جنرل پولیس گورو یادو نے یہ بات بتائی۔ ان ماڈیولس کو پاکستان کی انٹرسرویسس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کی تائید حاصل ہے۔ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) بیرون ِ ملک سے انہیں چلارہی تھی۔