مہاراشٹرا

2008مالیگاؤں بم دھماکہ سیمی نے کیا ہوگا، اصل ملزمہ پرگیہ ٹھاکر کے وکیل کا عدالت میں استدلال

سیمی کا ایک دفتر دھماکہ کے مقام کے قریب واقع ہے جہاں مبینہ طورپر بم بنائے جاتے ہیں۔ شاید وہ لوگ ٹووہیلر کا استعمال کرتے ہوئے بم منتقل کررہے تھے کہ اچانک راستہ میں دھماکہ ہوگیا۔ تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹرسیکل ٹھاکر کی تھی۔

ممبئی: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ شاید ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) نے کیا ہوگا۔ اصل ملزمہ اور بی جے پی لیڈر پرگیہ ٹھاکر کے وکیل نے آج یہاں ایک خصوصی عدالت میں بحث کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مقامی عوام نے پولیس کو فوری طورپر دھماکہ کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا تھا اور شاید ملزمین کو بچانے کے لئے ایسے کیا گیا تھا۔ ٹھاکر کے وکیل جے پی مشرا نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا

 فی الحال وکیل صفائی‘قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کیسس کے خصوصی جج اے کے لاہوٹی کی عدالت میں اس کیس میں قطعی دلائل پیش کررہے ہیں۔ مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب موٹرسیکل سے بندھے ہوئے دھماکو آلہ کے پھٹنے سے 6  افراد ہلاک اور زائداز 100 زخمی ہوئے تھے۔

یہ شہر ممبئی سے تقریباً 200کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ وکیل نے کہا کہ جب بھی ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو عوام پولیس کی مدد کرتے ہیں لیکن اس کیس میں دھماکہ کے فوری بعد عوام کی کثیر تعداد جائے واقعہ پر جمع ہوگئی اور پولیس پر سنگباری کی۔ پولیس کو دھماکہ کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ عوام نے پولیس پر سنگباری بھی کی۔

 انہوں نے شاید اپنے لوگوں (سیمی سے تعلق رکھنے والوں) کو بچانے کے لئے ایسا کیا۔ سیمی کا ایک دفتر دھماکہ کے مقام کے قریب واقع ہے جہاں مبینہ طورپر بم بنائے جاتے ہیں۔ شاید وہ لوگ ٹووہیلر کا استعمال کرتے ہوئے بم منتقل کررہے تھے کہ اچانک راستہ میں دھماکہ ہوگیا۔ تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹرسیکل ٹھاکر کی تھی۔

مشرا جمعہ کے روز بھی بحث جاری رکھیں گے۔ مقدمہ کے دوران استغاثہ نے 323 گواہوں پر جرح کی جن کے منجملہ 34 منحرف ہوگئے۔ ٹھاکر کے علاوہ جو 2019 تا 2024 بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ تھیں‘ اس کیس کے دیگر ملزمین میں لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت‘ میجر (ریٹائرڈ) رمیش اُپادھیائے‘ اجئے راہیرکر‘ سدھاکر دیویدی‘ سدھاکر چترویدی اور سمیر کلکرنی کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا ہے۔ ان کے خلاف انسدادِ غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔