بھارت

2024ء عام انتخابات : مودی بمقابلہ کجریوال یا راہول گاندھی؟: اسد الدین اویسی

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے کہا کہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں ایک مخصوص شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامزد کیا گیا تو بی جے پی کو اپوزیشن طاقتوں پر واضح برتری حاصل ہوگی۔

نئی دہلی: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے کہا کہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں ایک مخصوص شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامزد کیا گیا تو بی جے پی کو اپوزیشن طاقتوں پر واضح برتری حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

سمیتا پرکاش کے تازہ پروگرام میں صدر ایم آئی ایم نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے ہر لوک سبھا حلقہ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ اویسی نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ تمام 540 پارلیمانی حلقوں میں سخت مقابلہ کرے۔

بی جے پی کے خلاف واحد اپوزیشن سامنا کرنے پر اوّل الذکر کو فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر مودی بمقابلہ کجریوال یا راہول گاندھی ہوں تو وزیر اعظم کو فائدہ پہنچے گا۔ 2019ء میں مودی حکومت کو بے دخل کرنے کی کوشش میں اپوزیشن نے ایک مہا گٹھ بندھن تشکیل دیا تھا، تاہم اس اتحاد کو مقصد حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ملی اور وہ بکھر گیا۔

2024ء کے لوک سبھا انتخابات پر اب توجہ مبذول کرتے ہوئے حال ہی میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ مقابلہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین ہوگا۔ عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور مودی کجریوال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، قومی دارالحکومت میں اُن کی حکمرانی کے ماڈل اور ملک میں عام آدمی پارٹی کے بڑھتے ہوئے انتخابی نقش قدم سے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی گھبرائے ہوئے ہیں۔

مرکز میں بی جے پی کے نقاد سمجھے جانے والے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ بھی اپنی پارٹی کی تنظیم ِ جدید کیے ہیں اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو بھارت راشٹرا سمیتی میں بدل دیے ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں بھگوا پارٹی کے مد ِ مقابل ہونے کی کوشش میں اسے قومی پارٹی کی حیثیت سے بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

اس سوال پر کہ صدر ترنمول کانگریس و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو کیا وزیر اعظم مودی کے مد ِ مقابل کیا جائے، ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے حال ہی میں ایک ملاقات کی ہے، اس لیے یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے خلاف اپوزیشن کا چہرہ ہوں گی۔

چیف منسٹر مغربی بنگال نے قبل ازیں اپوزیشن کے زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹروں سے ملاقات کی تھی اور 2024ء کے انتخابات میں بی جے پی کے خلاف متحدہ مقابلہ کرنے انہیں متحد ہونے کہا تھا۔ صدر ایم آئی ایم نے کہا کہ چیف منسٹر بنرجی، بی جے پی کے خلاف پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کرتی ہیں اور مابعد وزیر اعظم مودی کی ستائش بھی کرتی ہیں۔

a3w
a3w