کرناٹک

ضمیر احمد خان، رحیم خان، یو ٹی قادر، اقبال حسین، کنیز فاطمہ کامیاب

کانگریس امیدوار یو ٹی کھدر نے منگلور کے حلقہ انتخاب میں گنتی کے آخری مرحلے میں 22,977 ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی۔ قادر نے 82,637 ووٹ جبکہ اُن کے مخالف بی جے پی امیدوار ستیش کمپالا نے 59,660 ووٹ حاصل کئے۔

بنگلورو/منگلورو/بیدر/رائچور: کانگریس امیدوار یو ٹی کھدر نے منگلور کے حلقہ انتخاب میں گنتی کے آخری مرحلے میں 22,977 ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی۔ قادر نے 82,637 ووٹ جبکہ اُن کے مخالف بی جے پی امیدوار ستیش کمپالا نے 59,660 ووٹ حاصل کئے۔

کاؤنٹنگ سنٹر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قادر نے کہا کہ یہ الیکشن سچ اور جھوٹ کے درمیان تھا اور انتخابی لڑائی ”جہالت اور علم کے درمیان“ تھی۔

بنگلورو سے ملی اطلاع کے مطابق کانگریس امیدوار ایچ اے اقبال حسین نے کرناٹک کی رام نگر اسمبلی سیٹ جیت لی، انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے امیدواروں کو شکست دی۔ حسین نے کرناٹک کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے نکھل کمارا سوامی اور بی جے پی کے گوتم گوڑا کو شکست دی۔

ابتدائی رجحانات میں حسین پیچھے تھے تاہم بعد میں انھوں نے برتری حاصل کی۔ گنتی کے تمام 20 راؤنڈز کے بعد حسین کو 87,285 ووٹ ملے اور انھوں نے 10,000 ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔ بنگلور سنٹرل کے شانتی نگر حلقہ سے کانگریس کے این اے حارث 61030 ووٹوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کے شیوکمار کو 7125 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بنگلورو کے حلقہ شیواجی نگر سے کانگریس کے رضوان ارشد نے 64,913 ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کے قریبی حریف بی جے پی امیدوار چندرا این کو41,719 ملے۔

رضوان ارشد نے بی جے پی امیدوار کو 23,194 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔اتر گلبرگہ سے کانگریس امیدوار کنیز فاطمہ نے 80,538 اور پوسٹل ووٹس 435 ووٹ جملہ 80,973 ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کے قریبی حریف بی جے پی کے چندر کانت بی پاٹل نے 78,261 ووٹ حاصل کئے۔ کانگریس امیدوار نے 2,712 ووٹوں کے فرق سے شکست دیتے ہوئے اس نشست پر دوسری معیاد کیلئے برقرار رہیں۔ چامراج پیٹ کے کانگریس امیدوار ضمیر احمد خان نے 77,631 ووٹ لئے۔

انھوں نے بی جے پی امیدوار بھاسکر راؤ کو 53,953 ووٹوں کے فرق سے شکست دی، بھاسکر راؤ نے 23,678 حاصل کئے۔ نرسمہا راجہ حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار تنویر سیٹھ نے 83,480 ووٹ لئے جبکہ بی جے پی امیدوار ایس ستیش سندیش سوامی کو 52,360 ملے، اس طرح تنویر سیٹھ نے 31,120 ووٹوں کے فرق سے اپنے مخالف کو شکست دی۔ بیلگاوی اتر حلقہ سے آصف سیٹھ نے 68,553 ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کے مخالف ڈاکٹر روی بی پاٹل کو 60379 ووٹ ملے۔

اس طرح کانگریس امیدوار نے اپنے حریف امیدوار امیدوار 8174 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بیدر سے نمائندہ کے بموجب بیدر ضلع 6اسمبلی حلقوں کے نتائج میں بی جے پی کے 4 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ تعلقہ آوراد سے پربھو چوہان، بسواکلیان سے شرنو سلگار، ہمناآباد سے سدو پاٹل، بیدر جنوب سے شلیندر بلداڑ نے جیت درج کروائی۔ کانگریس کے 2 امیدوار رحیم خان (بیدر شمال) چوتھی مرتبہ جیت حاصل کی اور بھالکی سے ایشور کھنڈرے کامیاب رہے۔

آوراد کے بی جے پی کے اُمیدوار پربھو چوہان نے 81382 ووٹ حاصل کئے، کانگریس امیدوار سندے کو 9569 ووٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بسواکلیان سے بی جے پی کے امیدوار شرنو سلگار نے جملہ 92920ووٹ حاصل کئے کانگریس کے امیدوار وجے سنگھ کو 14415ووٹوں سے ہارا کر جیت حاصل کی ہے۔ ہمناآباد کے بی جے پی امیدوار سدو پاٹل نے 75515 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے راج شیکھر پاٹل کو 14415 ووٹوں کے فرق سے ہاریا۔ بیدر جنوب کے بی جے پی کے امیدوار شلیندر بلداڑ نے کانگریس کے امیدوار اشوک کھنی کو 981ووٹوں سے ہارا کر جیت حاصل کی۔

کانگریس کے امیدوار رحیم خان نے 69165ووٹ حاصل کرتے ہوئے جنتادل سیکولر امیدوار سوریہ کانت ناگمار پلی کو 10780 ووٹوں سے ہارایا۔ بھالکی سے کانگریس امیدوار ایشور کھنڈرے نے جملہ 99451 ووٹ حاصل کئے، انھوں نے بی جے پی امیدوار پرکاش کھنڈرے کو 27706 ووٹوں سے ہارا کر جیت حاصل کی۔

کامیابی کے بعد رحیم خان نے کہا کہ انھیں چوتھی مرتبہ منتخب کرنے پر حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ تمام برادروطن کی محبت اور اعتماد ہی انتخابات میں میری بھاری اکثریت سے کامیابی کی وجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ کانگریس پارٹی ریاست میں انتظامیہ کی قیادت سنبھالنے جارہی ہے، اس لیے وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔

چوتھی مرتبہ جیت نے مجھے مزید ترقیاتی کام کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔ اب بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے صنعتوں کے قیام پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کو ترجیح دیں گے۔ رائچورسے ملی نمائندگی کی اطلاع کے مطابق رائچور ضلع کے 7 حلقہ اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز صبح 8 بجے شہر کے ایل وی ڈی کالج میں ہوا۔

ضلع کے 4 حلقوں مانوی، مسکی، رائچور دیہی، سندھنور سے کانگریس نے کامیابی حاصل کی جبکہ رائچور شہری حلقہ سے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی ڈاکٹر شیو راج پاٹل نے تیسری معیاد کیلئے کامیابی حاصل کی جبکہ دیودرگ سے جے ڈی ایس امیدوار فاتح رہے۔ لینکسگور حلقہ میں بی جے پی کے حصہ میں آیا۔

رائچور دیہی حلقہ سے کانگریس امیدوار بسون گورا ددل، رائچور شہری حلقہ سے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر شیو راج پاٹل، مانوی حلقہ سے کانگریس امیدوار ہمپیا نائک، دیودرگ حلقہ سے جنتادل ایس امیدوار کریماں، لینکسگور حلقہ سے بی جے پی امیدوار مونپا ووجل، سندھنور حلقہ سے کانگریس امیدوار ہمپن گورا بادری، مسکی حلقہ سے کانگریس امیدوار بسون گوڑا تروی ہال نے جیت حاصل کی۔

رائچور شہری حلقہ اسمبلی کے اس مرتبہ کے انتخابات کے نتائج بڑے تجسس بھرے رہے۔ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر شیو راج پاٹل کو کُل 69,143 ووٹس حاصل ہوئے جبکہ اُن کے قریب حریف کانگریس امیدوار محمد شاہ عالم کو 65,561 ووٹس ملے۔ اس طرح شیوراج پاٹل نے 3582 ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔ آزاد امیدوار مجیب الدین کو 1320، ایس ڈی پی آئی امیدوار سید اسحاق حسین کو 627، عاپ امیدوار ویریش یادو کو 575، جنتادل ایس امیدوار ونئے کمار کو 2753 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ 583 افراد نے نوٹا کیا۔