دیگر ممالک

وسطی نائجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبا ہلاک

شمالی وسطی نائیجیریا میں دو منزلہ اسکول کی عمارت گرنے سے کم از کم 22 طلبا کی موت ہوگئی اور132 دیگر زخمی ہو گئے۔

ابوجا: شمالی وسطی نائیجیریا میں دو منزلہ اسکول کی عمارت گرنے سے کم از کم 22 طلبا کی موت ہوگئی اور132 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ جانکاری افسران نے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
قیامت خیز منظر: اسکول کی عمارت گر گئی، امتحان دینے والے 22 طلبہ جاں بحق، 130 سے زائد زخمی
نائیجیریا میں دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالب علم ہلاک

جوس شہر کے ایک پرائمری اور سیکنڈری اسکول کی نجی ملکیت والی سینٹ اکیڈمی کی عمارت اس وقت گر گئی جب طلباء جمعہ کی صبح پروموشنل امتحان دے رہے تھے۔ اس عمارت میں کئی کلاس رومز اور دفاتر تھے۔

یہ حادثہ شمالی وسطی نائجیریا میں جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب بچے کلاس میں تھے۔ حادثے کے بعد بچاؤ ٹیم کو ملبے تلے دبے 100 سے زائد افراد کو نکالنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت طلباء اسکول پہنچے ہی تھے کہ عمارت گر گئی۔

کمشنر موسی اشومس نے کہا کہ امدادی ٹیموں نے جمعہ کی شام تک ملبے سے کل 154 افراد کو نکال لیا ہے، جن میں 22 لاشیں اور 132 افراد شامل ہیں، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

گورنر کالیب متافوانگ نے اس واقعہ پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا اور ہنگامی خدمات پر زور دیا کہ وہ ملبے کو تلاش کر کے متاثرین کو بچائیں۔

ریاستی حکومت نے اس سانحہ کے لیے اسکول کے کمزور ڈھانچے اور دریا کے کنارے اس کے مقام کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

a3w
a3w