جرائم و حادثات

اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر25لاکھ روپئے کی رقم چوری کرلی گئی

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے واردات کے مقام کا جائزہ لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس ملزمین کی تلاش کاکام کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے رُدرور علاقہ میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹرکو نقصان پہنچاتے ہوئے 25لاکھ روپئے کی چوری کرلی گئی۔کل شب بولیروگاڑی پر چار افراد پہنچے جنہوں نے اپنے چہروں پر ماسک لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

انہوں نے چوری کی واردات سے پہلے وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا۔بعد ازاں اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر اس سے تقریبا 25لاکھ روپئے کی چوری کرلی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے واردات کے مقام کا جائزہ لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس ملزمین کی تلاش کاکام کررہی ہے۔