مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے 25 اعلیٰ عہدیدار اور فوجی ہلاک: حزب اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کی ایلیٹ فورسس کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کو ہلاک جبکہ 130سے زائد کو زخمی کیا ہے۔

بیروت(یو این آئی) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کی ایلیٹ فورسس کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کو ہلاک جبکہ 130سے زائد کو زخمی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ

حزب اللہ نے گزشتہ روز ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ اپنے تصادم کے نتائج کا جائزہ پیش کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ درجے کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کی ہلاکت اور 130 سے زائد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ہلاکتوں کو اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی ہلاکتوں کو چھپایا ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چھاؤنیوں، فوجی مقامات اور لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو توپ خانے کے گولوں، میزائلوں اور بھاری مشین گنوں سے مسلسل نشانہ بنانے کی بھی دعویٰ کیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حملے کے پہلے دن تین اعلیٰ افسران سمیت اپنے 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا اور مقامی میڈیا نے 30 سے زائد فوجی زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ہفتے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 38 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

Photo Source: @turkiyetodaycom