تلنگانہ

عوامی نظام تقسیم کے 280 کوئنٹل چاول ضبط

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پولیس نے عوامی نظام تقسیم کے چاول ضبط کئے جو غیرقانونی طورپرمنتقل کئے جارہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پولیس نے عوامی نظام تقسیم کے چاول ضبط کئے جو غیرقانونی طورپرمنتقل کئے جارہے تھے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

ذرائع کے مطابق پولیس نے ضلع کے ظہیر آباد منڈل میں گاڑیوں کی تلاشی لی۔ انہوں نے پایا کہ 280 کوئنٹل راشن چاول ایک لاری میں غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کو پتہ چلا کہ یہ چاول سکندرآباد سے گجرات لے جایا جارہا ہے۔

پولیس نے چاول کو ضبط کرلیا اور دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے چاول کی غیرقانونی منتقلی کے واقعات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں جس کے لئے چیک پوسٹوں پر نگرانی میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔