تلنگانہ
ضلع کریم نگر میں 2آرٹی سی بسیں متصادم
دوبسیں چوراہے سے بس اسٹینڈ کی طرف جارہی تھیں کہ تنگ سڑک کی وجہ سے ان بسوں کا تصادم ہوگیا تاہم دونوں بسوں کی رفتار کے کم ہونے کے سبب اس حادثہ میں بسوں میں سوار مسافرین محفوظ رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں دوآرٹی سی بسیں متصادم ہوگئیں۔یہ حادثہ ضلع کے گنگادھرعلاقہ میں پیش آیا۔کریم نگر، حضورآباد ڈپو سے تعلق رکھنے والی دوبسیں چوراہے سے بس اسٹینڈ کی طرف جارہی تھیں کہ تنگ سڑک کی وجہ سے ان بسوں کا تصادم ہوگیا تاہم دونوں بسوں کی رفتار کے کم ہونے کے سبب اس حادثہ میں بسوں میں سوار مسافرین محفوظ رہے۔