حیدرآباد

3 کاروں کا تصادم، 2 افراد ہلاک

اس حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ میں تین کاروں کے تصادم کے واقعہ میں دوافرادہلاک اور دو افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب بنجاراہلز روڈ نمبر3پر اُس وقت پیش آیا جب ایک کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ کار،سڑک پر ٹہری ہوئی دو کاروں سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک

اس حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔