حیدرآباد

تلنگانہ کے 3 نئے وزرا کی حلف برداری

دیگر وزراء جیسے ٹی ناگیشور راؤ، پی سرینواس ریڈی، جوپلی کرشنا راؤ، دامودر راج نرسمہا، پونم پربھاکر گوڑ، اُتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، دھن سری انسویا (سیتکا)، اور کونڈا سوریکھا بھی اس اہم تقریب میں شریک ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما نے راج بھون میں ایک تقریب میں نئے وزرا کے طورپر اے لکشمن کمار، وی سری ہری، اور ویوک وینکٹ سوامی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔اس موقع پر وزیراعلی اے ریونت ریڈی، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی، اسمبلی اسپیکر جی پرساد کمار، اور نائب وزیر اعلیٰ ملوبھٹی وکرامارکا موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

دیگر وزراء جیسے ٹی ناگیشور راؤ، پی سرینواس ریڈی، جوپلی کرشنا راؤ، دامودر راج نرسمہا، پونم پربھاکر گوڑ، اُتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، دھن سری انسویا (سیتکا)، اور کونڈا سوریکھا بھی اس اہم تقریب میں شریک ہوئے۔

اس تقریب میں دیگر اہم شخصیات جیسے چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ، ڈی جی پی جتیندر،مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی، کئی ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل سی، ایم ایل اے، کارپوریشن چئیرمینز، اور اعلیٰ سرکاری عہدیداربھی موجود تھے۔