حیدرآباد

تلنگانہ کابینہ میں 3 نئے چہرے شامل، وزراء کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

اسمبلی میں چنورحلقہ کی نمائندگی کرنے والے وویک وینکٹ سوامی ماضی میں رکنِ پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اے لکشمن، دھرماپوری حلقہ اور وی سری ہری، مکتھل حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں تین نئے اراکینِ اسمبلی نے اتوار کو وزراء کے طور پر حلف لیا گورنر جشنو دیو ورما نے راج بھون کے تاریخی دربار ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں جی ویوک وینکٹ سوامی، اے لکشمن، اور وی سری ہری کو حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد

 اس تقریب میں وزیراعلی اے ریونت ریڈی، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی، اسمبلی اسپیکر جی پرساد کمار، نائب وزیراعلی ملو بھٹی وکرامارکا، کئی ریاستی وزراء، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر، مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی، اور دیگر ارکانِ پارلیمنٹ و اسمبلی شریک ہوئے۔

اس شمولیت کے ساتھ ریاستی کابینہ میں وزراء کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حلف لینے والے تینوں وزراء پہلی بار اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

اسمبلی میں چنورحلقہ کی نمائندگی کرنے والے وویک وینکٹ سوامی ماضی میں رکنِ پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اے لکشمن، دھرماپوری حلقہ اور وی سری ہری، مکتھل حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔