مشرق وسطیٰ

لبنانی گاؤں پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد ہلاک

اتوار کے روز جنوبی لبنان کے گاؤں ہیباریہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی گروپ کے فوجی ونگ الفجر آرمی کے تین ارکان ہلاک اور ایک رکن زخمی ہوگیا۔ لبنانی عسکری ذرائع نے یہ اطلاع ژنہوا نیوز ایجنسی کو دی۔

بیروت: اتوار کے روز جنوبی لبنان کے گاؤں ہیباریہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی گروپ کے فوجی ونگ الفجر آرمی کے تین ارکان ہلاک اور ایک رکن زخمی ہوگیا۔ لبنانی عسکری ذرائع نے یہ اطلاع ژنہوا نیوز ایجنسی کو دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک گاڑی پر چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد ہلاک اور چوتھا زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس یونٹس اور ریڈ کراس کے ارکان نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سنی مسلح گروپ الفجر آرمی نے حال ہی میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے خلاف کئی فوجی آپریشن شروع کیے ہیں۔