آندھراپردیش

آندھرا پردیش سے 3ہزار عازمین، حج کیلئے جائیں گے

آندھرا پردیش حج کمیٹی امسال ریاست کے 3ہزار عازمین کو حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لئے روانہ کرے گی۔ صدرنشین آندھرا پردیش حج کمیٹی بی ایس غوث اعظم نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے جاریہ سال 3ہزار عازمین کو سفر حج پر روانہ کیا جائے گا۔

امراوتی: آندھرا پردیش حج کمیٹی امسال ریاست کے 3ہزار عازمین کو حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لئے روانہ کرے گی۔ صدرنشین آندھرا پردیش حج کمیٹی بی ایس غوث اعظم نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے جاریہ سال 3ہزار عازمین کو سفر حج پر روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

اعظم نے بتایا کہ ریاست سے عازمین حج کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سال2022 میں اے پی سے1100 عازمین مقدس سفر پر روانہ ہوئے تھے جبکہ اس سال2023 میں عازمین کی تعداد بڑھ کر3ہزار ہوگئی ہے۔ انہیں امید ہے کہ ریاست کے تمام عازمین کو حج ویزا مل جائے گا اور جاریہ سال حج کمیٹی، انتظامات کیلئے مکمل تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عازمین جن کی سالانہ آمدنی 3 لاکھ روپے ہے، انہیں فی کس 60 ہزار روپے کیش الاونس دیا جائے گا جبکہ 3 لاکھ سے زائد آمدنی والے عازمین کو فی کس 30 ہزار روپے الاونس ملے گا۔ ریاستی حکومت کی یہ اسکیم،2023 کے حج سیزن میں بھی لاگو رہے گی۔

اعظم نے کل رات اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے کسی بھی ریاست کے عازمین، کسی بھی ریاست سے حج کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔ اس سے ریاست کے عازمین کو وجئے واڑہ سے روانہ کرنے کی سہولت مل گئی ہے اور یہاں سے راونہ ہونے پر ریاست کے عازمین، الاونس بھی حاصل کرپائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ سے عازمین حج کی روانگی سے ان کی مانٹرنگ اور ٹریک میں آسانی رہے گی جبکہ دیگر ریاستوں جیسے حیدرآباد اور بنگلورو سے عازمین کے روانگی سے اُن ریاستوں تلنگانہ اور کرناٹک کی حج کمیٹیوں کے ساتھ تال میل رکھنے کی ضرورت رہتی ہے۔ بی ایس غوث اعظم نے جنوبی ہند کے عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہ حج پر روانگی کیلئے وجئے واڑہ پائنٹ کا استعمال کریں۔

یہاں تمام تر معیاری سہولتیں دستیاب ہیں۔ غوث اعظم کے مطابق یہیں (وجئے واڑہ) سے دونوں مقدس شہر مکہ شریف اور مدینہ منورہ کو ریاست کے عازمین حج کو روانہ کرنے اور سعودی عرب کے ان دونوں شہروں میں ریاستی عازمین کیلئے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے انتظامات پر غور کیا جارہا ہے۔

ریاست کے عازمین کی طبی ضروریات کی فرہمی کیلئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انتظامات فراہم کرنا نسبتاً زیادہ آسان رہے گا۔ انہوں نے مسلمانوں اور ریاست کے 22رضا کارانہ حج سوسائٹیوں سے خواہش کی کہ وہ حکومت اے پی کی خدمات اور مدد کا فائدہ اٹھائیں۔