جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں 3 نوجوان ہلاک

مورینا ضلع کے پورسا تھانہ علاقے کے گاؤں سلاولی گاؤں کے رہنے والے چھوٹو تومر (20)، رامو تومر (25) اور کشن تومر (24) ضلع بھنڈ کے پھوپ تھانہ علاقے میں مان پورہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثے میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی ضلع میں گزشتہ 11 دنوں میں 18 سڑک حادثات میں 13 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور اتنے ہی زخمی ہوئے ہیںمرنے والے زیادہ تر لوگ موٹر سائیکل سوار تھے زیادہ  تر حادثات کی وجہ اوور اسپیڈنگ کو بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو

اٹیر پولس ذرائع نے بتایا کہ کل رات اٹیر پورسا روڈ پر ایک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ مورینا ضلع کے پورسا تھانہ علاقے کے گاؤں سلاولی گاؤں کے رہنے والے چھوٹو تومر (20)، رامو تومر (25) اور کشن تومر (24) ضلع بھنڈ کے پھوپ تھانہ علاقے میں مان پورہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ تینوں گھر واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ اٹیرتھانہ پولیس نے نامعلوم لوڈنگ گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ضلع میں سال 2022 کے اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو پورے سال میں 716 سڑک حادثات ہوئے، جن میں 197 افراد ہلاک، جبکہ 803 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 80 شدید زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں سب سے زیادہ 64 افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

بھنڈ ٹریفک انچارج رنجیت سنگھ سیکروار نے آج یہاں بتایا کہ شادیوں کے موسم کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اووراسپیڈ بھی حادثے کی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے۔ موٹر سائیکل ڈرائیور ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے جس کی وجہ سے حادثات میں زیادہ تر اموات سر پر چوٹ لگنے سے ہوتی ہیں۔