حیدرآباد

قائدین کی فروختگی سے متعلق بیان لغو:ریونت ریڈی

ٹی پی سی سی کے ایک سینئر نائب صدر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں شائداے آئی سی سی کی جانب سے ریونت ریڈی کواس طرح کے بیان بازی سے احتراز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اسی لئے آج انہوں نے اپنا تردیدی بیان جاری کیاہے۔

حیدرآباد: صدرٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے ایک تلگواخبارمیں شائع اس خبرکوغلط اور بے بنیادقراردیا جس میں کہاگیا کہ ریونت ریڈی نے دوروزقبل نظام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہا تھاکہ کانگریس کے بعض سینئر قائدین چیف منسٹرکے سی آر کے ہاتھوں فروخت ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری

تاہم اس بیان میں کسی بھی کانگریس لیڈرکانام نہیں لیاگیا۔ اس نیوز کی اشاعت کے بعد کانگریس کے بعض سینئر قائدین نے ہائی کمان سے اس سلسلہ میں شکایت کی ہے اورکہاکہ ریونت ریڈی کو اس طرح مشکوک بیانات سے احتراز کرنا چاہئے۔

اگران کے پاس واقعی کوئی ثبوت اور سینئر قائدین کے نام ہیں جوچیف منسٹرکے سی آر کے ہاتھوں فروخت ہوچکے ہیں توان کے ناموں کوواضح کرناچاہئے۔اس طرح کی مشکوک بیان بازی سے پارٹی کے سینئر قائدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ٹی پی سی سی کے ایک سینئر نائب صدر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں شائداے آئی سی سی کی جانب سے ریونت ریڈی کواس طرح کے بیان بازی سے احتراز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اسی لئے آج انہوں نے اپنا تردیدی بیان جاری کیاہے۔

a3w
a3w